خون کے عطیات کے لئے فیس بک کا نیا فیچر

خون کے عطیات کے لئے فیس بک کا نیا فیچر

پاکستان میں خون کے عطیات میں اضافے کے لئے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اپنا نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق پاکستان ان ممالک میں سے ہےجہاں صاف خون کی قلّت کا شدیدسامنا ہے ، ایسے مریض جو خون کی کمی یا اس سے متعلق کسی بیماری میں مبتلا ہیں ، انہیں وقت پڑنے پر پریشانی اٹھانی پرتی ہے۔ پاکستان میں نوجوانوں کی 70 فیصد آبادی کے باوجود صرف 10 فیصد آبادی کی جانب سے رضاکارانہ یا رجسٹرڈ ڈونرز کے طور پر خون عطیہ کیا جاتا ہے جبکہ 90 فیصد خون غیر محفوظ ذرائع یا خاندان سے ہی بھاگ دوڑ کر کےحاصل کیا جاتا ہے۔بعض اوقات مریض اور ان کے اہل خانہ اسپتالوں اور بلڈ بینک سے ملنے والے صاف خون کے بدلے خون کے عطیات ڈھونڈھنے کے پابند ہوتے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال کے پیش نظر بہت سے لوگ فیس بک پر اپنے نیٹ ورک سے مدد حاصل کرتے ہیں۔پاکستان میں ہر ماہ فیس بک پر خون کے عطیات کے لئے ہزاروں پوسٹس کی جاتی ہیں اور خون کے عطیات والے گروپس میں ایک لاکھ سے زائد افراد موجود ہیں۔

فیس بک یہاں خون کے عطیات کو زیادہ موثر انداز سے لوگوں اور اداروں تک پہنچانے کے لئے مختلف طریقوں سے ان کی مدد کرسکتا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق وہ ایسے غیرمنافع بخش اداروں، صحت عامہ کے ماہرین، ممکنہ عطیات دینے والوں اور لوگوں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جو فیس بک کو خون کے عطیات ڈھونڈنے کے لئے استعمال کرچکے ہیں۔

فیس بک کے مطابق اس فیچر کو عوام کے لئے کارآمد ہونے کو یقینی بنایا جائے گا،حال ہی میں بھارت اور بنگلا دیش میں ایسا ٹول متعارف کرایا گیاہے جہاں اب تک تقریبا 70 لاکھ افراد نے فیس بک پر خون کے عطیات کے لئے رجسٹر کرالیا ہے۔ فیس بک پر ایک خون ڈونر کے طور پر کس طرح رجسٹر کریں؟

پاکستان میں فیس بک صارفین خون کے عطیات کے لئے خود کو فیس بک ڈونیٹ بلڈ (facebook.com/donateblood) پر وزٹ کرکے بھی رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

فیس بک صارف کی تمام معلومات مخفی ر رکھے گی اور پروائیسی سیٹنگ میں اونلی می (Only Me) پر بائی ڈیفالٹ موجود رہے گی تاہم لوگ اپنے ڈونر اسٹیٹس کو زیادہ بھرپور انداز سے پھیلا سکتے ہیں۔

یہ فیچر اینڈرائڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہوگا۔ہم بلڈ بینکس اور اسپتالوں جیسے اداروں اور افراد کو فیس بک پر خون کے عطیات دینے والوں کے ساتھ کنیکٹ کر رہے ہیں۔ بلڈ بینکز اوراسپتال کافیس بک کے ذریعے خون ڈونرز سے رابطہ :

جب لوگ خون کے عطیات کے خواہاں ہوں گے تو وہ اپنی خصوصی پوسٹ ڈال سکیں گے یا پھر فیس بک فائنڈ بلڈ ڈونرز (facebook.com/findblooddonors) وزٹ کریں۔

اس فیچر کے ذریعے فیس بک خودکار طور پر آپ کے قریب موجود خون عطیہ کرنے والوں کو نوٹیفکیشن بھیج دے گا۔ پھر خون کا عطیہ دینے والے بھی درخواست کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اگر وہ چاہیں تو جواب دے سکتے ہیں، یا پھر ضرورت مند سے براہ راست بذریعہ فون کال رابطہ کرسکتے ہیں۔ جب تک خون عطیہ دینے وا لےضرورت مند کو کھلے عام جواب نہیں دے گاوہ عطیہ کنندہ کے بارے میں کسی بھی معلومات سے آگاہ نہیں ہوسکے گا۔

فیس بک میں ہیلتھ ہیڈ آف پروڈکٹ ہیما بودارا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ ضرورت مند اداروں اور افراد کو ٹولز کی فراہمی اور آگہی بڑھا کر خواہش مند عطیہ کنندگان سے کنیکٹ کرنے میں مدد حاصل ہوگی ۔ اس طرح ہم خون کا عطیہ دینے کے خواہش مند لوگوں کے لئے مزید آسانی لاسکتے ہیں۔

No Comments

Post A Comment